1 مارچ 2015 - 15:02
شام میں فوجی سربراہ آزاد شدہ علاقوں کے دورے پر

شام کی مسلح افواج کے سربراہ نے دہشت گردوں کے قبضے سے حال ہی میں آزاد ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی مسلح افواج کے سربراہ نے دہشت گردوں کے قبضے سے حال ہی میں آزاد ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
سحرعالمی نیٹ ورک کے مطابق شام کی مسلح افواج کے سربراہ علی عبداللہ ایوب نے ایک فوجی وفد کے ہمراہ، جنوبی شام میں دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں الھباریہ، خربہ سلطان اور حمریت کا دورہ کیا۔ علی عبداللہ ایوب نے اس دورے میں، شام کے صدر بشار اسد کا سلام، فوج کو پہنچایا۔ شام کی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں، دمشق صوبے کے مغربی علاقوں اور جنوبی شام کے درعا کے مضافاتی علاقوں کے آزاد ہونے اور ان علاقوں میں امن و استحکام بحال ہوجانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ کامیابیاں اور پیشقدمی، شام کے جنوبی علاقے میں فوج کی کاروائی کے دوسرے مرحلے ميں انجام پائی ہیں۔ واضح رہے کہ شامی فوج نے جنوبی علاقوں میں اپنی پہلی کاروائی کے دوران، کچھ عرصے قبل القنیطرہ، درعا اور دمشق صوبے کے بعض اسٹریٹجک علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲